لاہور(آئی پی ایس)وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے قیدیوں کی سزا میں 2 ماہ کی معافی کا اعلان کر دیا، انہوں نے کہا کہ فرسودہ جیل مینول کو وقت کے نئے تقاضوں کے مطابق تبدیل کیا جائے گا۔سزاوں میں دو ماہ کی معافی سے سینکڑوں قیدیوں کی رہائی ممکن ہوسکے گی۔ سزاوں میں دو ماہ کی معافی سے سینکڑوں قیدی عیدالفطر اپنے گھروں میں اہل خانہ کے ساتھ مناسکیں گے۔ عثمان بزدار نے کہا کہ جیل مینول میں تبدیلی کر کے قیدیوں کی زندگیوں میں آسانیاں لائیں گے، قیدی بھی انسان ہیں، انہیں بنیادی حقوق دینے کے لئے پر عزم ہیں۔
وزیراعلی پنجاب نے قیدیوں کی سزا میں 2 ماہ کی معافی کا اعلان کر دیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
