اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیر اعظم عمران خان کل 11 مئی بروز منگل -دوپہر 1:30 بجے عوام سے ٹیلیفون پر بات کریں گے ، عوام اپنے وزیر اعظم سے فون پر سوالات کر سکیں گے جبکہ وزیر اعظم عوامی سوالات کے جوابات دیں گے ۔تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاویدنے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان 11 مئی بروز منگل -دوپہر 1:30 بجے ایک بار پھر فون پر آپکے ساتھ براہِ راست بات کریں گے- انشا اللہ۔ آپکے سوالات اور وزیراعظم کے جواب دیں گے ۔وزیراعظم سے آپ کی بات چیت -ٹیلی ویژن، ریڈیو اور ڈیجیٹل میڈیا پر براہ راست نشر کی جائے گی۔#آپکاوزیراعظمآپکے_ساتھ
وزیر اعظم کل پھرعوام سے فون پر بات کریں گے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
