Monday, June 8, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزپشاور : پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن ، کالعدم تنظیم کا مطلوب دہشتگرد ہلاک

پشاور : پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن ، کالعدم تنظیم کا مطلوب دہشتگرد ہلاک

پشاور (سب نیوز) پولیس اور سی ٹی ڈی کی جانب سے ڈی آئی خان میں مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں مطلوب کالعدم تنظیم کا دہشت گرد ہیبت خان مارا گیا۔

پولیس کے مطابق سی ٹی ڈی اور پولیس کی جانب سے آپریشن خفیہ اطلاعات پر کیا گیا، آپریشن کے دوران مطلوب دہشتگرد ہلاک جبکہ اس کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

پولیس کاکہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد کے سر کی قیمت 60 لاکھ روپے مقررتھی اور دہشت گرد پولیس کو 9 مقدمات میں مطلوب تھا۔

پولیس کا علاقے میں دیگر دہشت گردوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔