اسلام آباد(سب نیوز)عثمان ڈار کے بعدصداقت عباسی کا اپنی سیاست سے متعلق اہم فیصلہ متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے صدر صداقت عباسی کا اپنی سیاست سے متعلق اہم فیصلہ متوقع ہے۔
صداقت عباسی یکم ستمبر سے غائب تھے،ذرائع کا کہنا ہے کہ صداقت عباسی کی جانب سے کچھ دیر میں بیان دیئے جانے کا امکان ہے۔

