Wednesday, June 10, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومدنیامیری خواہش ہے کہ ہر کوئی زے جیانگ میں ایک ناقابل فراموش وقت گزارے ، چینی صدر

میری خواہش ہے کہ ہر کوئی زے جیانگ میں ایک ناقابل فراموش وقت گزارے ، چینی صدر

بیجنگ ()
چین کے صدر شی جن پھنگ اور ان کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے صوبہ زے جیانگ کے شہر ہانگ چو میں 19ویں ایشیائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے چین آنے والے بین الاقوامی مہمانوں کے استقبال کے لیے ضیافت کا اہتمام کیا۔ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
شی جن پھنگ نے کہا کہ ہزاروں سالوں پہلے مارکو پولو نے ہانگ چو کو دنیا کا سب سے خوبصورت اور دلکش شہر قرار دیا تھا۔ میں نے کئی برس سے زے جیانگ میں کام کیا ہے۔ زے جیانگ اصلاحات اور کھلے پن پر عمل پیرا ہے، اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دے رہا ہے، مشترکہ خوشحالی کے لیے ایک مثالی علاقہ بنا رہا ہے، اور چینی طرز کی جدید یت کا علمبردار ہے۔ میری خواہش ہے کہ آپ سب زے جیانگ میں ایک ناقابل فراموش وقت گزاریں اور ایشین گیمز کی مشعل تلے خوبصورت یادیں چھوڑیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔