Wednesday, June 10, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزسابق چیف جسٹس اور جسٹس اعجاز الاحسن کیخلاف مس کنڈکٹ کی شکایات بے بنیاد قرار

سابق چیف جسٹس اور جسٹس اعجاز الاحسن کیخلاف مس کنڈکٹ کی شکایات بے بنیاد قرار

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن کے خلاف مس کنڈکٹ کی شکایات بے بنیاد قرار دے دی۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس سردار طارق مسعود نے سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن کے خلاف مس کنڈکٹ کی شکایات کو بے بنیاد قرار دے دیا۔سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن کے خلاف مس کنڈکٹ کی شکایات دائر کی گئیں تھیں، دونوں ججز کے خلاف شکایات عام شہریوں نے دائر کی تھیں۔ جسٹس سردار طارق مسعود نے دونوں شکایات پر قانونی رائے دے دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔