ہومکھیلپی ایچ ایف کا 3 سال بعد قومی ہاکی چیمپئن شپ کے انعقاد کا اعلان

پی ایچ ایف کا 3 سال بعد قومی ہاکی چیمپئن شپ کے انعقاد کا اعلان

لاہور:پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے تین سال بعد قومی ہاکی چیمپئن شپ کے انعقاد کا اعلان کردیا،67 ویں قومی ہاکی چیمپئن شپ آئندہ ماہ کھیلی جائیگی۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق قومی سینیئر ہاکی چیمپئن شپ 12 اکتوبر تا 23 اکتوبر لیفٹننٹ جنرل اشفاق ندیم ہاکی اسٹیڈیم ایوب پارک راولپنڈی میں منعقد ہوگی۔آرمی ویلفیئر ٹرسٹ کے اشتراک سے پی ایچ ایف کے زیراہتمام قومی ہاکی چیمپئن شپ میں پی ایچ ایف کے تمام ملحقہ صوبائی یونٹس اور ڈیپارٹمنٹل ٹیمیں شرکت کریں گی۔

سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف حیدر حسین نے ایونٹ میں شرکت کے خواہاں تمام ملحقہ صوبائی و ڈیپارٹمنٹل یونٹس کو 18 ستمبر تک شرکت کنفرم کرنیکی ہدایات جاری کی ہیں۔پی ایچ ایف کے مطابق قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی دوران ایونٹ باصلاحیت کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیگی اور اپنی سفارشات مرتب کریگی۔ واضح رہیکہ قومی ہاکی چیمپئن شپ تین سال بعد ہو رہی ہے، آخری مرتبہ قومی ہاکی چیمپئن شپ نومبر 2020 میں منعقد ہوئی تھی،66 ویں قومی ہاکی چیمپئن شپ میں واپڈا نے نیشنل بینک کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔