ہومپاکستانبراہ راست خفیہ معلومات کے حصول کا معاملہ، نادرا نے پروٹوکول کی خلاف ورزی پر ڈی جی ایف آئی اے کو شکایت کردی

براہ راست خفیہ معلومات کے حصول کا معاملہ، نادرا نے پروٹوکول کی خلاف ورزی پر ڈی جی ایف آئی اے کو شکایت کردی

اسلام آباد(سب نیوز) نادرا نے ایف آئی اے کی جانب سے خفیہ معلومات کے حصول کے لیے مقررہ پروٹوکول کی خلاف ورزی پر ڈی جی ایف آئی اے کو باضابطہ شکایت ارسال کر دی۔
نادر کی جانب سے ڈی جی ایف آئی اے کو مراسلہ بھیجا گیا جس میں کہا گیا کہ آسٹریلوی پولیس کی درخواستوں سے متعلق ایف آئی اے نے مینوئل خطوط ارسال کیے۔نادرا کے مراسلے پر ڈی جی کی ایف آئی اے کے تمام زونز کو سخت ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے سرکلز اور دفاتر معلومات کے حصول کیلئے ڈیٹا شیئرنگ ماڈیول پورٹل کے ذریعے نادرا کو درخواست بھیجیں۔
ڈی جی کی ایف آئی اے نے حکمنامے میں تمام ایف آئی اے زونز کو محکموں سے براہ راست رابطے سے روک دیا اور ایف آئی اے کو معلومات کے حصول کیلئے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل کے ذریعے رابطے کی بھی ہدایت کی۔ڈی جی کی ایف آئی اے نے حکمنامے کی خلاف ورزی پر متعلقہ حکام کیخلاف سخت کارروائی کا عندیہ دیا اور یہ بھی کہا کہ مینوئل ڈاک کے ذریعے خفیہ معلومات لیک ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔