ہومکھیلایشیا کپ:پاک بھارت میچ کے دوران بارش نہیں ہوگی، بابر اعظم

ایشیا کپ:پاک بھارت میچ کے دوران بارش نہیں ہوگی، بابر اعظم

کولمبو(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ موسم کی وجہ سے مایوسی نہیں، بظاہر لگتا ہے اب بارش نہیں ہوگی۔
کولمبو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ ہم مسلسل کرکٹ کھیل رہے ہیں اور ہمارا فوکس میچ پر ہے، مسلسل کھیل رہے ہیں اور ٹریول بھی بہت کیا، کھیل میں ایسا ہوتا ہے۔
بابر اعظم نے کہا کہ کھلاڑیوں کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے، سفر کا ہمیں پتا تھا، ہمیں یہاں کھیلنے کا فائدہ ہوسکتا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ جو کھلاڑی منتخب کیے ہیں وہ بہترین ہیں، سلیکشن کے معاملے پر مشکل کا شکار نہیں ہوتے۔
بابر اعظم نے کہا کہ ہمارا فوکس اکٹھے رہنے، میچز اور ٹورنامنٹ جیتنے پر ہوتا ہے، ورلڈ کپ کے لیے ایشیا کپ کو دیکھ رہے ہیں، ہم اپنا اسکواڈ تقریباً بنا چکے ہیں اور ٹیم کی بہتری کے لیے سب کام کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پلیئرز کے دل ٹوٹنے والی بات نہیں، جو بھی منتخب ہوں گے وہ بہترین ہی ہوں گے، میچز اور ٹورنامنٹ فاسٹ بولرز جتواتے ہیں اور مجھے ان پر یقین ہے، ہر میچ میں ہر کوئی پرفارم نہیں کرسکتا۔
یاد رہے کہ ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں کل پاک بھارت میچ کولمبو میں شیڈول ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔