ہومبریکنگ نیوزپیپلزپارٹی وعدے سے نہ پھرتی تو اس وقت الیکشن ہوجاتے:مولانا فضل الرحمان

پیپلزپارٹی وعدے سے نہ پھرتی تو اس وقت الیکشن ہوجاتے:مولانا فضل الرحمان

لاہور:جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہیکہ پیپلزپارٹی وعدے سے نہ پھرتی تو اس وقت الیکشن ہوجاتے۔لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی آخری وقت میں آکر فیصلے سے پھرگئی تھی، ایم کیو ایم اور اختر مینگل سمیت دیگر نے اتفاق رائے سے فوری الیکشن کرانیکا فیصلہ کیا تھا، پیپلزپارٹی نے آخری وقت میں تحریک عدم اعتماد لانے پر زور دیا تھا۔

2018 میں مسلط حکومت کا مقصد کشمیر کو بھارت کے حوالے اور اسرائیل کو تسلیم کرنا تھامولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ملک میں انتخابات فروری کے آخر تک ہوں گے، جو حالات قبائلی علاقوں میں ہیں ان میں الیکشن مہم چلانا مشکل ہے۔سربراہ جمعیت علما اسلام کا کہنا تھا کہ جمہوری ممالک میں نگران حکومتوں کا تصور ہی نہیں ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کو لانے والوں نے اعتراف کیا کہ ان کا ایجنڈا کچھ اور ہے، پی ٹی آئی کو اس لیے لایا گیا تھا کہ ملک کو معاشی طور پرکمزور کیا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔