ہومبریکنگ نیوزبیسٹ آف لک کاکڑ صاحب، شہباز شریف نے اپنا ٹوئٹر بائیو تبدیل کرلیا

بیسٹ آف لک کاکڑ صاحب، شہباز شریف نے اپنا ٹوئٹر بائیو تبدیل کرلیا

اسلام آباد:شہباز شریف اب سابق وزیراعظم ہوچکے ہیں اور انوار الحق کاکڑ ان کی جگہ نگراں وزیراعظم کا منصب سنبھال چکے ہیں۔وزیراعظم ہاس کو اب نیا مکین مل چکا ہے اور سابق وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اسلام آباد کو خیرباد کہہ کر لاہور واپس پہنچ گئے ہیں، جہاں گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان اور نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے ائر پورٹ پر ان کا خیر مقدم کیا۔

اس موقع پر ائیر وائس مارشل طارق غازی اور دیگر شخصیات بھی ائر پورٹ پر موجود تھیں۔ وزارت عظمی اور وزیراعظم ہا ئو س چھوڑتے ہوئے شہباز شریف نے نگراں وزیراعظم کو انوار الحق کاکڑ کو بیسٹ آف لک کہا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے پیغام میں شہباز شریف نے لکھا، بیسٹ آف لک کاکڑ صاحب! ٹوئٹ بلکہ بطور سابق وزیراعظم پوسٹ کر رہا ہوں۔ انہوں نے ایکس پر اپنا بائیو بھی تبدیل کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ پاکستان کا سابق وزیراعظم کرلیا۔ لیکن ان کا ٹوئٹر ہینڈل اب بھی سی ایم شہباز شریف ہی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔