اسلام آباد،انفارمیشن گروپ کے گریڈ 20کے افسر علی نواز ملک کا ڈی جی پی آئی ڈی ملتان کے عہدے سے تبادلہ کرتے ہوئے انہیں ڈی جی نادرا تعینات کر دیا گیا، علی نواز ملک کو تین سال کیلئے ڈی جی نادرا کا چارج سونپا گیا ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے انکی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے انفارمیشن گروپ کے گریڈ 20کے افسر علی نواز ملک کی خدمات وزارت داخلہ کے سپرد کرتے ہوئے انہیں ڈی جی نادرا کا چارج سونپ دیا گیا ہے ، انکی تعیناتی ڈیپوٹیشن پر تین سال کیلئے عمل میں لائی گئی ہے۔ اس سے قبل حکومت کی طرف سے علی نواز ملک کو گریڈ 20میں ترقی دیتے ہوئے ڈی جی پی آئی ڈی ملتان تعینات کئے گیا تھا، علی نواز ملک منجھے ہوئے اور پیشہ وارانہ امورکے ماہر بیور کریٹ مانے جاتے ہیں اور اس تعیناتی سے قبل متعدد وزارتوں میں مختلف عہدوں پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔

