کراچی ،پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سارہ نے کہا ہے کہ ہم ہمیشہ مردوں کو ایک برے روپ میں ہی دکھاتے ہیں، فلک کا پیار کرنے کا انداز ہے، وہ مجھے پھول دے کر اس کا اظہار کرتے ہیں حالانکہ اس پھول کی کیا قیمت ہو گی۔لیکن میری نظر میں یہ بہت بڑی بات ہوتی ہے، جب وہ پھول لاتے ہیں تو میرا پورا دن اچھا گزرتا ہے، جب وہ نہیں لاتے تو ایسا لگتا ہے جیسے کچھ نامکمل ہے۔ایک انٹرویو میں سارہ خان نے بتایا کہ فلک اور ان کی ملاقات لاہور میں ایک برائڈل فیشن ویک کے دوران ہوئی تھی جہاں فلک نے انھیں شادی کی پیشکش کی تھی۔سارہ بتاتی ہیں کہ اس وقت تو میں نے نہ کر دی لیکن پھر فلک سارہ کے والد کے پاس ان کا ہاتھ مانگنے پہنچ گئے۔سارہ کہتی ہیں کہ میری شادی کسی بھی عام گھر کی لڑکی جیسی ہی تھی کیونکہ یہ میرے ابو کی پسند تھی۔ وہ کہتی ہیں کہ مجھے منانے میں بھی میرے والد کا اہم کردار تھا اور پھر والدین ہمیشہ آپ کے لیے اچھا ہی سوچتے ہیں۔تاہم سوشل میڈیا پر اپنی زندگی کی تشہیر کرنے سے اکثر افراد انھیں روکتے بھی ہیں کیونکہ سارہ اپنے ہنی مون کے فورا بعد بیمار ہو گئی تھیں۔لوگ مجھے کہتے ہیں کہ تم نے اپنی پوری زندگی سوشل میڈیا پر ڈال دی ہے اسی لیے تم بیمار ہوئی تھی، لیکن میں انھیں کہتی ہوں کہ اگر کچھ لوگ برائی کرتے ہیں تو اتنے سارے افراد دعائیں بھی تو کرتے ہیں جس کے باعث مجھے بہت جلد صحتیابی بھی مل گئی تھی۔سارہ کہتی ہیں کہ اگر میں کچھ سوشل میڈیا پر ایسا شیئر کرتی ہوں جس پر لوگ بات کرتے ہیں تو یقینا میں چاہتی ہوں کے وہ ایسا کریں۔ وہی دکھتا ہے جو آپ دکھانا چاہتے ہیں۔وہ کہتی ہیں کہ جب لوگ کہتے ہیں کہ میرا شوہر بھی فلک جیسا ہو تو تو مجھے بہت اچھا لگتا ہے کیونکہ میں چاہتی ہوں کہ میری بہنوں کا شوہر بھی فلک جیسا ہو۔اس لیے میں شادی کو ایک خوبصورت رشتے کے طور پر دکھانا چاہتی ہوں۔سوشل میڈیا پر اکثر باتیں چھپانا بھی خاصا دشوار ہو جاتا ہے جیسے ان کے حالیہ ڈرامے کے ایک سین میں بدلتے جھمکے حال ہی میں لوگوں کی دلچسپی کا باعث بن گئے۔اس حوالے سے سوال ہوا تو سارہ نے قہقہہ لگایا اور بتایا کہ کیونکہ یہ سین تین ماہ کے وقفے سے مختلف کٹس میں عکس بند ہوا تھا اس لیے ان کی ٹیم سے یہ غلطی نظرانداز ہو گئی۔سارہ کے لیے لوگ کیا کہیں گے معنی رکھتا ہے اس کی وجہ وہ یہ بتاتی ہیں کہ کیونکہ ان سے ان کے مداح اتنا پیار کرتے ہیں کہ وہ انھیں مایوس نہیں کرنا چاہتیں۔
فلک روز مجھے پھولوں کا تحفہ دے کر محبت کا اظہا ر کرتے ہیں ، سارہ خان
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
