پشاور،خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث مکمل لاک ڈاون نافذ کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر مردان حبیب عارف کے مطابق مردان میں کورونا کی صورتحال تشویشناک ہو گئی ہے جس کی وجہ سے ایک ہفتے کے لیے لاک ڈاون لگا دیا گیا ہے۔مردان میں اشیائے خوردونوش، میڈیکل اسٹورز کے علاوہ تمام تجارتی اور کاروباری مراکز بند رہیں گے جبکہ مردان پولیس اور انتظامیہ لاک ڈاون کے نفاذ کے لیے سرگرم عمل رہیں گے۔مردان میں لاک ڈاون کی وجہ سے بس اڈے بھی بند کر دیے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر مردان نے کہا ہے کہ لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کارروائی کی جائے گی۔قبل ازیں سیکریٹری صحت خیبر پختونخوا سید امتیاز حسین شاہ نے کہا تھا کہ مردان اور لوئر دیر میں کورونا کیسز کی شرح میں کمی نہ ہوئی تو لاک ڈاون کا آپشن استعمال کیا جاسکتا ہے۔
کورونا کیسز میں اضافہ ،مردان میں مکمل لاک ڈاون نافذ کر دیا گیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
