ہومبریکنگ نیوزتوشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار دینے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار دینے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار دینے کے فیصلے کے خلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر کرلی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ کیس قابلِ سماعت قرار دینے کے فیصلے کے خلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر ہوگئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کل کیس کی سماعت کریں گے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اپیل پر سے اعتراض دور کرنے کی ہدایت کی تھی۔دوسری جانب سابق وزیراعظم عمران خان کی 6 مقدمات دوسری عدالت کو منتقل کرنے کی درخواست بھی سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کیس کی سماعت کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔