ہومبریکنگ نیوزاستحکام پاکستان پارٹی کو چنیوٹ سے بڑی کامیابی مل گئی

استحکام پاکستان پارٹی کو چنیوٹ سے بڑی کامیابی مل گئی

اسلام آباد:استحکام پاکستان پارٹی کو چنیوٹ سے بڑی کامیابی مل گئی، پی ٹی آئی کے سابق ٹکٹ ہولڈر سید ذوالفقار علی شاہ کی جہانگیر ترین سے ملاقات، استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا، سید ذوالفقار علی شاہ چنیوٹ کے سابق تحصیل ناظم و سابق ضلعی صدر تحریک انصاف بھی رہ چکے ہیں ۔انہوں نے جہانگیر خان ترین کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔اس موقع پر جہانگیر ترین نے کہا کہ سید ذوالفقار علی شاہ کی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کرتا ہوں، پارٹی ملک کے بہترین مفاد کے لئے کام کررہی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔