ہومپاکستاننیب نے اہم شخصیات کیخلاف کرپشن کے متعدد کیسز بند کردیے

نیب نے اہم شخصیات کیخلاف کرپشن کے متعدد کیسز بند کردیے

اسلام آباد (سب نیوز)قومی احتساب بیور (نیب)نے قانون میں ترمیم کے بعد دائرہ اختیار سے خارج کرپشن کیسز بند کرنے کا سلسلہ شروع کردیا۔

چیئرمین نیب نے ایگزیکٹوبورڈ میں کیسز بند کرنے کی منظوری دی۔چیئرمین نیب نے 16ونڈ پاور منصوبوں کی تحقیقات بند کرنے کی منظوری دیدی۔ ونڈ پاور منصوبوں کے اپ فرنٹ ٹیرف سے قومی خزانے پر بوجھ اور منی لانڈرنگ کا الزام تھا۔

ترجمان نیب کے مطابق نئے قانون کے تحت ونڈ پاور منصوبوں میں کرپشن کی تحقیقات کا مجاز نہیں رہا تاہم فیصلہ ان کیسز کی کسی دیگر ایجنسی یا فورم سے تحقیقات کو متاثرنہیں کرے گا۔نیب نے سیکرٹری وزارت توانائی کو خط لکھتے ہوئے ریکارڈ حوالگی کیلئے افسر کا نام طلب کرلیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔