ہومپاکستانپی ٹی آئی نے مزید 6ممبرز کی بنیادی رکنیت معطل کردی

پی ٹی آئی نے مزید 6ممبرز کی بنیادی رکنیت معطل کردی

لاہور (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے مزید چھ ممبرز کی بنیادی رکنیت معطل کر دی،پارٹی کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے 6 اراکین کی بنیادی رکنیت منسوخ کرتے ہوئے انکا نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے۔ سلیم بریار۔ سید ذوالفقارعلی شاہ اورعثمان تراکائی کی بھی پارٹی سے بنیادی رکنیت معطل کی گئی۔سیکریٹری جنرل عمر ایوب کے دستخط سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن میں اراکین کو چارج شیٹ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ میڈیا کے مختلف فورمز پر آپ کی پریس کانفرنس کی گردش اور بڑے پیمانے پر نشریات دیکھی گئی کہ آپ نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑ دی ہے۔ آپ نے جان بوجھ کر پارٹی دفاتراور پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفی دینے کا اعلان کیا ۔

لہذا آپ کو پاکستان تحریک انصاف کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹس دیا جاتا ہے۔نوٹس میں کہا گیا کہ آپ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ پارٹی کا نام ۔ عہدہ اوررکنیت کا کسی بھی طریقے سے استعمال کرنے سے گریز کریں ۔ خلاف ورزی کی صورت میں پارٹی آپ کے خلاف قانونی کارروائی کریگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔