ہومپاکستانپاکستان کو کئی قدرتی آفات کے خطرات کا سامنا ہے، آئی ایم ایف

پاکستان کو کئی قدرتی آفات کے خطرات کا سامنا ہے، آئی ایم ایف

اسلام آباد(سب نیوز) آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی، زراعت، فوڈ سیکیورٹی پر 30 ارب روپے خرچ کرے گا۔قدرتی آفات سے نمٹنے کے چیلنج کے سلسلے میں آئی ایم ایف نے کہاہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی، زراعت، فوڈ سیکیورٹی پر 30 ارب روپے خرچ کرے گا۔

عالمی ادارے کے مطابق پاکستان کو کئی قدرتی آفات کے خطرات کا سامنا ہے، آئی ایم ایف نے بتایا کہ حکومت پاکستان ایک ایکشن پلان پر کام کر رہی ہے، پلان کے تحت اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام سے پاکستان مدد لے گااور قدرتی آفات کے ممکنہ شکار کمزور شعبوں کا تحفظ فراہم کرے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔