ہومپاکستانموٹروے پولیس نے فرض شناسی اور ایمانداری کی مثال قائم کردی

موٹروے پولیس نے فرض شناسی اور ایمانداری کی مثال قائم کردی

اسلام آباد(سب نیوز)موٹر وے پولیس نے گم ہو جانے والی بیش قیمت ہیرے کی انگوٹھی تلاش کر کے مالک تک پہنچا دی ۔تفصیلات کے مطابق لقمان نامی شخص اپنے خاندان کے ہمراہ سوات ایکسپریس وے پر ،سوات سے پشاور کی جانب سفر کرتے ہوئے ، پلئ کے قریب ٹنل نمبر ون میں ان کی پیش قیمت انگوٹھی گر گئی۔

انگوٹھی کی قیمت ایک لاکھ بیس ہزار روپے بتائی جاتی ہے ۔لہذا اس فیملی نے انگوٹھی کی تلاش شروع کر دی ،کچھ دیر بعد موٹروے پولیس بھی مدد کے غرض سے موقع پر پہنچی اور گاڑیوں کو محفوظ طریقے سے پارک کروا کر تلاش میں ان کی مدد کی ۔لیکن انگوٹھی نہ مل سکی ۔ جس پر لقمان اپنے خاندان کے ہمراہ اپنا رابطہ نمبر دیکھ کر وہاں سے چلا گیا ۔

موٹروے پولیس کی جانب سے تلاش جاری رکھی گئی بعد ازاں انگوٹھی کو تلاش کر لیا گیا اور انگوٹھی ملنے کی اطلاع مالکان کو دے دی گئی ۔بعد ازاں اس خاندان نے ا کر انگوٹھی وصول کی اور موٹروے پولیس کی اس کاوش کو سراہا ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔