ہومتازہ ترینتین چینی شہریوں کی مبینہ غیر قانونی حراست، این سی سی آئی اے کو تیسرے کی شناخت کل تک مکمل کرنے کا حکم

تین چینی شہریوں کی مبینہ غیر قانونی حراست، این سی سی آئی اے کو تیسرے کی شناخت کل تک مکمل کرنے کا حکم

اسلام آباد: بزنس ویزے پر پاکستان آنے والے 3 چینی شہریوں کی مبینہ غیر قانونی حراست کے خلاف کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی۔

جسٹس شاہ رخ ارجمند نے مترجم محمد ناصر کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عثمان گھمن، این سی سی آئی اے کے تفتیشی افسران اور دیگر حکام عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ تین چینی شہریوں میں سے دو کی شناخت ہوچکی ہے تاہم تیسرے شہری کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔ انہوں نے عدالت سے تیسرے چینی شہری کی شناخت کے لیے مزید مہلت دینے کی استدعا کی۔

جسٹس شاہ رخ ارجمند نے ریمارکس دیے کہ اگر تیسرے شہری کی شناخت میں مشکل پیش آرہی ہے تو درخواست گزار این سی سی آئی اے کی مدد کرے۔ عدالت نے ہدایت کی کہ این سی سی آئی اے درخواست گزار کی معاونت سے تیسرے چینی شہری کی شناخت مکمل کرے۔

عدالت نے شناخت کا عمل مکمل کرکے معاملے کی رپورٹ آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔