ہومپاکستانحادثہ یا قتل؟سکھر بیراج سے6لاشیں برآمد،عوام میں خوف وہراس پھیل گیا

حادثہ یا قتل؟سکھر بیراج سے6لاشیں برآمد،عوام میں خوف وہراس پھیل گیا

سکھر(سب نیوز)سکھربیراج سے لاشیں ملنے کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ سکھر بیراج کے دروازے سے ایک خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

ایک ہفتے کے دوران دریائے سندھ کی بے رحم موجوں کی نذرہونے والوں کی تعداد 6 ہوگئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق لاش کو روھڑی تعلقہ اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

اس سے قبل سکھر بیراج میں نامعلوم مقام سے بہہ کر آنے والی ایک پانچ سالہ بچے کی لاش مل گئی۔ بیراج کے دروازے میں پھنسی نامعلوم لاش کو 24 گھنٹے گزرنے کے بعد نکال لیا گیا۔

امدادی اہلکاروں کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ملنے والی لاشوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے، ملنے والی نامعلوم لاشوں میں 3 خواتین اور ایک بچے کی لاشیں بھی شامل ہیں تاہم تاحال ایک لاش کی بھی شناخت نہ ہوسکی۔

حادثہ یا قتل؟ لاشیں کہاں سے آرہی ہے؟ بڑی تعداد میں لاشیں ملنے پر شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ سول سوسائٹی نے حکومت سے کمیٹی تشکیل دے کر تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔