اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے ہنگری کے صدر منتخب ہونے پر آندراس باکا کو مبارکباد دی ہے اور ہنگری کے قومی دن کے موقع پر عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تہنیتی پیغام میں صدر مملکت نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ باہمی اعتماد اور مشترکہ مفادات پر مبنی پاکستان اور ہنگری کے تعلقات آنے والے برسوں میں مزید مضبوط ہوں گے۔
صدر زرداری نے کہا کہ وہ صدر منتخب آندراس باکا کے ساتھ قریبی تعاون کے ذریعے دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں، بالخصوص سیاسی و پارلیمانی روابط، تجارت و سرمایہ کاری، ترقیاتی تعاون، ماحولیاتی اقدامات، تعلیم، ثقافت، نقل مکانی اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون بڑھایا جائے گا۔
صدر مملکت نے صدر منتخب آندراس باکا کی صحت، فلاح و بہبود اور کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ہنگری کے عوام کی مسلسل ترقی اور خوشحالی کے لیے بھی دعا کی۔
