ہومتازہ ترینحوثیوں کے حملے میں زخمی پاکستانی ملاح سعودی تعاون سے جدہ پہنچ گئے

حوثیوں کے حملے میں زخمی پاکستانی ملاح سعودی تعاون سے جدہ پہنچ گئے

جدہ ( خالد نواز چیمہ) پاکستان کے قونصل جنرل جدہ سید مصطفی ربانی نے حوثیوں کے حملے میں زخمی پاکستانیوں کو واپس لانے پر سعودی وزارتِ خارجہ کی جدہ میں موجود ٹیم اور یمن میں سعودی سفیر احمد الجبیر کا تہہ دل سے شکر یا ادا کیا، جنہوں نے 6 پاکستانی ملاحوں اور دو پاکستانی عملے کے ارکان کی میتوں کی بحفاظت سفری منتقلی کو یقینی بنایا۔ سعودی سفیر نے ذاتی طور پر اس سلسلے میں خصوصی کوششیں کیں قونصل جنرل نے تعاون کرنے پر یمنی حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ یمن کے قریب باب المندب کے علاقے میں حوثیوں کی جانب سے تنزانیہ کے ایک بحری جہاز پر حملے کے نتیجے میں 8 پاکستانی شہری متاثر ہوئے، جن میں ،2 جاں بحق، 3 زخمی جبکہ 3 کو معمولی نوعیت کی چوٹیں آئیں۔متاثرہ پاکستانی شہری عدن سے **یمن ایئر کی پرواز کے ذریعے جدہ پہنچ گئے۔ سعودی حکام کے تعاون سے ان کے استقبال اور طبی امداد کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے۔ سعودی وزارتِ خارجہ نے جدہ آمد پر ان کے لیے طبی سہولیات کا بھی انتظام کیا۔جدہ ایئرپورٹ پر قونصل جنرل سید مصطفی ربانی،، ہیڈ آف چانسری غلام حسین اور کمیونٹی ویلفیئر اتاشی زینب نے ان کا استقبال کیا۔ سعودی حکام کی جانب سے بہترین انتظامات کیے گئے، جن میں ایمبولینسز اور 10 رکنی میڈیکل ٹیم بھی شامل تھی، جس نے مسافروں کا طبی معائنہ کیا اور زخمیوں کو ضروری طبی امداد فراہم کی۔یہ تمام پاکستانی شہری **آج رات پاکستان روانہ ہوگئے۔ اس پورے عمل میں سعودی حکام اور پاکستانی سفارتی حکام کے درمیان بھرپور تعاون اور قریبی رابطہ رہا۔قونصل جنرل نے جدہ ائرپورٹ پر موجود میڈیکل ٹیم کا بھی شکریا دا کیا جس نے تمام مسافروں کا مکمل طبی معائنہ کیا اور اس بات کو یقینی بنایا کہ وہ سفر کے لیے صحت مند حالت میں ہیں۔ زخمی مسافروں کے زخموں کی ڈریسنگ بھی تبدیل کی اس موقع پر قونصل جنرل مصطفی ربانی نے ذخمی پاکستانیوں سے ملاقات کرکے انہیں حوصلہ دیا تمام 6 پاکستانی ملاحوں کے حوصلے بلند تھے اور وہ خیریت سے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔