Sunday, May 31, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومتازہ ترینچیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت آج ہوگی

چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت آج ہوگی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے چیئرمین پی ٹی آئی کو آج طلب کر رکھا ہے، عدالتی نوٹس میں کہا گیا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی جمعرات کی صبح ساڑھے 8 بجے پیش ہوں۔
عدالت کی جانب سے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اور وکلاء کو بھی نوٹس جاری کر دیئے گئے تھے، عدالت نے ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد کیس آج سماعت کیلئے مقرر کیا ہے۔
یاد رہے کہ ہائیکورٹ نے 7 روز میں سیشن کورٹ کو فیصلہ کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔