پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے ضلع تورغر کا دورہ کیا ہے جہاں انہیں مختلف منصوبوں پر بریفنگ دی گئی ۔
وزیراعظم شہبازشریف نے خیبرپختونخوا میں مختلف منصوبوں سمیت تورغر بونیر آر سی سی پل کا بھی سنگ بنیاد رکھ دیا ، وزیراعظم محمد شہباز شریف سے اس موقع پر مقامی قبائلی عمائدین و مشران نے ملاقات کی ، وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب ، مشیروزیراعظم انجینئر امیر مقام اور کیپٹن (ر) صفدر بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اس موقع پر وزیراعظم نے عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان منصوبوں کے سنگ بنیاد پر سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ضلع تورغر میں سڑکوں، پلوں اور دیگرمنصوبوں سے اس پورے علاقے میں اب ترقی کا نیا دور شروع ہوگا۔
وزیراعظم نے کہا کہ یہ ترقیاتی کام نوازشریف کا ویژن ہیں، نواز شریف نےاپنے دور میں یہاں تاریخی منصوبے شروع کیے ، گزشتہ حکومت نے منصوبوں کو سرد خانے میں ڈال دیا تھا اور وہ دور کرپشن اور غفلت کا بدترین دور تھا ۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے منصوبوں کو اب آگے بڑھایا جارہا ہے۔
وزیراعظم کا نوازشریف کے منصوبوں کو آگے بڑھانے کا اعلان
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

