ہومبریکنگ نیوزسوئیڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی پر یورپی یونین کا ردعمل سامنے آگیا

سوئیڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی پر یورپی یونین کا ردعمل سامنے آگیا

برسلز: سوئیڈن میں اسٹاک ہوم کی مسجد کے باہر قرآن کریم کی بیحرمتی کے واقعے پر یورپی یونین کا ردعمل سامنے آگیا۔ایک بیان میں یورپی یونین نے کہا ہے کہ سوئیڈن میں قرآن کریم کی بیحرمتی کے عمل کو مسترد کرتے ہیں، سوئیڈن واقعہ جارحانہ، بیعزتی پر مبنی اشتعال انگیزی کا واضح عمل ہے۔

یورپی یونین نے کہا ہے کہ یہ عمل کسی بھی طرح یورپی یونین کی رائیکی عکاسی نہیں کرتا، بیحرمتی کا واقعہ ایسے وقت کیا گیا جب مسلمان عیدالاضحی منا رہے تھے۔یورپی یونین کے مطابق یورپی یونین مذہب یا عقیدے اور اظہار رائے کی آزادی کے لیے کھڑی ہے، نسل پرستی، نفرت انگیزی، عدم برداشت کی یورپ میں کوئی جگہ نہیں۔ یورپی یونین کا کہنا ہیکہ وقت آ گیا ہیکہ باہمی افہام و تفہیم اور احترام کیلئے ایک ساتھ کھڑے ہوجائیں، بڑھتے ہوئے تنازعات کو روکنے کا بھی وقت آگیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔