ہوماسلام آبادملکی مسائل اور پریشانیوں سے نجات صرف رجوع الی اللہ سے ہی ممکن ہے، نصراللہ رندھاوا

ملکی مسائل اور پریشانیوں سے نجات صرف رجوع الی اللہ سے ہی ممکن ہے، نصراللہ رندھاوا

اسلام آباد،امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا نے کہا ہے کہ اسلام سے دوری کی وجہ سے انسان جا بجا مشکلات اور پریشانیوں کا شکار ہے ۔انفرادی و اجتماعی مسائل کا ایک جنگل آباد ہو چکا ہے ،ملکی مسائل اور پریشانیوں سے نجات صرف رجوع الی اللہ سے ہی ممکن ہے، موجودہ حالات کے گرداب سے نکلنے کا واحد راستہ قرآن وسنت کے نظام کا نفاذ ہے

انھوں نے کہاکہ رمضان المبارک کا تقاضا ہے کہ ملک میں قرآن کے نظام کا نفاذ ہو، اللہ کے قانون پر اپنے بنائے ہوئے قوانین کو ترجیح دینا اللہ کے غضب کو دعوت دینے کے مترادف ہے،کلمے کے نام پر حاصل کیے گئے ملک کے ہر شہری کو اسلام کے مطابق زندگی گزارنے کے مواقع میسر ہو نے چاہیے،نصراللہ رندھاوانے کہا قران پاک کا پڑھنا اورا سکو سمجھنا اس پر عمل کرنا اوراس کے قوانین کے نفاذ کے لیے جدوجہد کرنا ہر فرد پر واجب ہے، پاکستان اللہ تعالی کا بہت بڑا انعام ہے جو ستائیسویں رمضان کو معرض وجود میں آیا۔اس لیے پاکستانی قوم پر دہری ذمہ داری ہے کہ وہ ملک میں قرآن کے نظام کے نفاذ کے عہد کو پورا کریں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔