ہوماسلام آبادپی ٹی آئی حکو مت کی نا قص معاشی پالیسیوں کی وجہ سے عوام کا کچومر نکل گیا ہے، سجاد احمد عباسی

پی ٹی آئی حکو مت کی نا قص معاشی پالیسیوں کی وجہ سے عوام کا کچومر نکل گیا ہے، سجاد احمد عباسی

اسلام آباد،جماعت اسلامی اسلام آباد کے سیکرٹری اطلاعات سجاد احمد عباسی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکو مت کی نا قص معاشی پالیسیوں کی وجہ سے عوام کا کچومر نکل گیا ہے ،آئی ایم ایف کی خوشنودی اور نئی قسط کے حصول کے لیے حکومت نے بجلی، گیس اورپیٹرول کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے ، آئے روز اشیاضروریہ اور بجلی و گیس کی قیمتوں میںاضافہ کر دیا جا تا ہے

انھوں نے کہا حکومت نے آئی ایم ایف سے اندر خانے خفیہ معاہدہ کر رکھا ہے جس کی وجہ سے عوام کا جینا محال ہو چکا ہے ، عوام کا مطالبہ ہے کہ بجلی، گیس کی قیمتوں میں اضافے کو فوری واپس لے کر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں بھی 50فیصد کمی کی جائے ،سجاد احمد عباسی نے کہا وزیر اعظم عمران خان آئی ایم ایف کی تابعداری بند کر کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھائیں ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔