ہومپاکستانپرویز الٰہی کی ایک بار پھر گرفتاری کا امکان، بکتر بند گاڑی پہنچادی گئی

پرویز الٰہی کی ایک بار پھر گرفتاری کا امکان، بکتر بند گاڑی پہنچادی گئی

لاہور (سب نیوز)ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کی ضمانت پر رہائی کے بعد ایک بار پھر ان کی گرفتاری کا امکان ہے۔
ایس پی سول لائنز اور پولیس کی بھاری نفری کیمپ جیل پہنچ گئی۔ پولیس کی بکتر بند گاڑی بھی کیمپ جیل پہنچا دی گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق پرویز الہی کے خلاف غالب مارکیٹ، ریس کورس اور دیگر تھانوں میں مقدمات درج ہیں تاہم گرفتاری کس مقدمے میں کی جائے گی یہ بتانا قبل از وقت ہوگا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اعلی حکام کی ہدایات پر عمل درآمد کیا جائے گا۔
ایلیٹ فورس اور پولیس کی مزید نفری کیمپ جیل پہنچنا شروع ہوگئی۔ ایس پی سول لائنز سٹی حمزہ امان جیل کے اندر چلے گئے۔یاد رہے کہ 20 جون 2023 کو لاہور کی مقامی عدالت نے پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں میں بد عنوانی کے کیس میں پی ٹی آئی صدر اور سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کی ضمانت منظور کی تھی، جس کے بعد وفاقی تحقیقاتی ادارے نے چوہدری پرویز الہی اور ان کے صاحبزادے مونس الہی کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔