لاہور(سب نیوز)پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری چودھری شافع حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں پاکستان کی عیسائی کمیونٹی نے بہترین کردار ادا کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہاوس لاہورمیں پاکستان مسلم لیگ پنجاب اقلیتی ونگ کے صدر عمران ٹائٹس کے زیر اہتمام کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
چوہدری شافع حسین نے کہا کہ نرسنگ کے شعبہ میں پاکستان کی عیسائی کمیونٹی کا جو کردار ہے وہ قابل ستائش ہے ، پاکستان میں اس وقت میل و فی میل نرسنگ کی کمی ہے ہم کو موقع ملا تو ملک میں ذیادہ نرسنگ کالج بنائیں گے جس سے ایک طرف پاکستان میں پیرا میڈیکل اسٹاف کی کمی پوری ہو گی دوسری طرف ہم ان کو بیرون ملک بھیج کر کثیر زرمبادلہ پاکستان لیکر آ سکتے ہیں۔ چوہدری شافع حسین نے کہا کہ ملک میں زیادہ سے ذیادہ ٹیکنیکل ٹریننگ کالج بنائیں جائیں جس سے افراد ہنر مند بن کر بیرون ملک جا سکتے ہیں غیر قانونی طریقے سے جانے کی حوصلہ شکنی ہو گی۔ چوہدری شافع حسین نے مزیدکہا کہ آئندہ انتخابات میں ہماری جماعت کو کامیاب کریں، انشااللہ ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔
