لاہور (سب نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز عماد وسیم کا کہنا ہے کہ بابراعظم اور میرا باہمی احترام کا رشتہ ہے۔
ایک انٹرویو میں کپتان بابراعظم کے ساتھ ماضی کی رنجش کے کوئی آثار میدان میں نہ نظر آنے کے سوال پر آل راونڈر عماد وسیم نے کہا کہ ہمارا باہمی احترام کا رشتہ تھا اور رہے گا۔انھوں نے کہا کہ میری جہاز میں بابراعظم کے ساتھ تصویر بھی توجہ کا مرکز بنی، 10 سال بعد ان خوشگوار یادوں کو دیکھ کرہم مسکرائیں گے۔عماد وسیم کا کہنا تھا کہ جب آپ ملک کی نمائندگی کرتے ہیں تو سب چیزیں بہت پیچھے رہ جاتی ہیں۔
بابراعظم کے ساتھ تعلقات پر عماد وسیم کا ردعمل سامنے آگیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
