اسلام آباد (سب نیوز)عید الاضحی کی مناسبت کو دیکھتے ہوئے وزیر ریلوے کی جانب سے عید کے 3 دن کرایوں میں بڑی رعایت دیدی گئی۔تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی جانب سے عید کے تین دنوں کیلئے 33 فیصد کرایوں میں کمی کردی گئی ہے، جس کا اطلاق 29 جون سے یکم جولائی تک ہوگا۔
عید کے تینوں روز پسنجر ٹرینوں کے کرایوں میں 33 فیصد رعایت ہوگی جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفیکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ رعایتی کرایوں کا اطلاق عید اسپیشل ٹرینوں پر نہیں ہوگا۔
عید الاضحی پر مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 33فیصد کمی کا اعلان
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
