ہومبریکنگ نیوزوزیراعظم کی چینی وزیراعظم، فرانسیسی صدر اور جرمن چانسلر سے ملاقاتیں

وزیراعظم کی چینی وزیراعظم، فرانسیسی صدر اور جرمن چانسلر سے ملاقاتیں

پیرس: وزیراعظم شہباز شریف نے پیرس میں چینی ہم منصب، فرانسیسی صدر اور جرمن چانسلر سے ملاقاتیں کیں اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور چین کی اسٹیٹ کونسل کے وزیراعظم لی کی چیانگ کی آج نئے عالمی مالیاتی معاہدے سے متعلق سربراہی اجلاس کے موقع پر پیرس میں ملاقات ہوئی۔ رواں سال مارچ میں وزارت عظمی کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد وزیراعظم لی کی چیانگ کی وزیراعظم شہبازشریف سے یہ پہلی ملاقات تھی۔

ملاقات پاکستان اور چین کی سدابہار آزمودہ کوآپریٹو شراکت داری کی روایتی خیرسگالی اور پرجوش ماحول میں ہوئی۔ ملاقات کے دوران دونوں قائدین نے پاکستان چین اقتصادی راہداری (سی پیک) سمیت دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلووں اور دوطرفہ معاشی تعاون پر تفصیلی بات چیت کی۔وزیراعظم لی کی چیانگ نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی منفرد ہے اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان گہرے برادرانہ جذبات استوار ہیں جو وقت اور حالات کی تبدیلی سے بے نیاز ہیں۔

پاکستان میں سی پیک منصوبوں کی مستحکم انداز میں ترقی کے عمل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دونوں اطراف نے اس امر پر اتفاق کیا کہ سی پیک پاکستان کی سماجی ومعاشی ترقی میں مرکزی اہمیت رکھتا ہے۔وزیراعظم نے چینی ہم منصب کو پاکستان اور چین کے درمیان اعلی سطح کے رابطوں کی رفتار برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔ وزیراعظم نے چینی ہم منصب کو جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی جو وزیراعظم لی کی چیانگ نے قبول کرلی۔وزیراعظم شہباز شریف فرانس کے صدارتی محل پہنچ پہچنے پر فرانس کے صدر ایمانوئیل میخواں اور فرسٹ لیڈی بریییٹ میری کلاڈ میخواں نے استقبال کیا۔ صدر میخواں نے وزیراعظم شہباز شریف کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔ دونوں رہنماں نے ایک دوسرے کے لیے خیرسگالی کے کلمات ادا کیے اور ایک دوسرے کے عوام کے لیے نیک تمناں کا پیغام دیا۔ دونوں قائدین کے درمیان دوطرفہ بات چیت ہوئی دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلو اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے امور زیر غور آئیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔