ہومبریکنگ نیوزگرمی بڑھتے ہی طویل لوڈشیڈنگ، دورانیہ 10 گھنٹے تک پہنچ گیا

گرمی بڑھتے ہی طویل لوڈشیڈنگ، دورانیہ 10 گھنٹے تک پہنچ گیا

اسلام آباد/ لاہور(سب نیوز )ملک بھر میں گرمی بڑھتے ہی طویل لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 10 گھنٹے تک پہنچ گیا، بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 160 میگا واٹ ہوگیا۔ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ بجلی کی مجموعی پیداوار 20 ہزار 540 میگاواٹ ہے جبکہ ملک بھر میں بجلی کی طلب 26 ہزار 700 میگاواٹ ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پن بجلی کی پیداوار 8 ہزار میگاواٹ ہے، سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 570 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں،نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 7 ہزار 300 میگاواٹ ہے۔پاور ڈویژن ذرائع نے کہا کہ ونڈ پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوار 1200 میگاواٹ ہے، سولر بجلی گھروں کی پیداوار 120 میگاواٹ ہے، بگاس سے 150 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے جبکہ نیوکلیئر پاور پلانٹس کی پیداوار 3 ہزار 200 میگاواٹ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 8 سے 10 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔گرمی بڑھتے ہی لاہور الیکٹرسٹی سپلائی کمپنی (لیسکو) کی بجلی کی طلب بھی 5400 میگاواٹ سے تجاوز کر گئی جس کے باعث بدترین غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ لیسکو کو 800 میگاواٹ بجلی کے شارٹ فال کا سامنا ہے، بجلی کی طلب 5400 میگاواٹ سے تجاوز کر گئی جبکہ این پی سی سی کی جانب سے 4600 میگاواٹ بجلی کی فراہمی جاری ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔