لاہور(سب نیوز )نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کو توشہ خانہ انکوائری میں کل دوبارہ پیش ہونے کا نوٹس جاری کردیا، سابق وزیراعظم کو متعلقہ ریکارڈ بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔نیب کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو کل (بدھ) کیلئے نوٹس بھیجا گیا تھا لیکن وہ پیش نہ ہوئے۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بطور سابق وزیراعظم آپ کو 108 تحائف ملے، آپ نے 58 تحائف اپنے پاس رکھ لئے۔نیب نوٹس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو کیس سے متعلق ریکارڈ بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
