ہومپاکستانحکومت کی ناکامی کے باعث پولیس اور شہریوں کی جانیں گئیں،شاہد خاقان عباسی

حکومت کی ناکامی کے باعث پولیس اور شہریوں کی جانیں گئیں،شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد،مسلم لیگ (ن) کے رہنما وسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت کی ناکامی کے باعث پولیس اور شہریوں کی جانیں گئیں، لاہور میں جو کچھ ہوا اس کے حقائق سامنے نہ آسکے۔شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی حالات خراب ہوتے جا رہے ہیں، کسی کو پرواہ نہیں، وزیراعظم کی گزشتہ روز تقریر کی کسی کو سمجھ نہیں آئی، عمران خان میں ہمت تھی تو پارلیمنٹ میں تقریر کرتے، مذاکرات کرنے تھے تو پھر کالعدم قرار کیوں دیا؟۔انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت ۖ کے معاملے پر اسلامی دنیا میں کوئی دو رائے نہیں، حکومت جو وعدے کرتی ہے وہ پارلیمنٹ کے سامنے لانے چاہئیں، جس ملک کے وزیر جھوٹ بولتے ہوں وہاں کیا توقع رکھی جاسکتی ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ لاہور واقعے کے حقائق عوام کے سامنے نہ آسکے جبکہ وزرا اور مشیروں کا ٹولہ آج خاموش ہیں اور وزیر اعظم نے بھی لاہور واقعے پر کوئی بات نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ جب تحریک لبیک سے مذاکرات ہی کرنے تھے تو کالعدم قرار دینے کا مقصد کیا تھا ؟سابق وزیر اعظم نے کہا کہ پارلیمان کو آج پھر ایوان میں بلایا گیا ہے، وزیر اعظم میں ہمت تھی تو پارلیمنٹ میں تقریر کرتے، گزشتہ روز پارلیمنٹ چل رہی تھی کہ یکایک اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔ ایک دم قومی اسمبلی کی دو دن کی چھٹی کر دی گئی۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ہر سڑک پر کنٹینر لگے ہوئے ہیں۔ دارالحکومت میں کنٹینر رکھنے کا مقصد کیا ہے؟ کس بات پر خوفزدہ ہیں۔ جماعتوں کو کالعدم قرار دیا جاتا ہے اور پھر مذاکرات کی بات آ جاتی ہے۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ فیض آباد دھرنے کے حقائق تلخ ہیں ماضی سے سبق لینا چاہیے۔ ٹروتھ کمیشن بنا دیں تو حقائق آپ کے سامنے آجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی سوال کر رہا ہے کہ ملک میں انتشار کیوں ہے۔ جس کی ذمہ داری ہے وہ قبول کرنے کو تیار نہیں ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مظاہرین کہہ رہے ہیں سفیر کو نکالنے کا وعدہ کیا گیا تھا، یہ کس نے کیا ؟ وزیر اعظم کا بیان قومی اسمبلی میں ہونا چاہیے تھا، موس رسالت ۖپر کوئی دو رائے نہیں پائی جاتی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔