ہومپاکستانڈاکٹرقبلہ ایاز دوبارہ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مقرر، نوٹیفکیشن جاری

ڈاکٹرقبلہ ایاز دوبارہ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مقرر، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد،ڈاکٹر قبلہ ایاز کو دوبارہ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مقرر کردیا گیا۔ ترجمان کے مطابق تقرریاں صدر مملکت کی جانب سے تین سال کیلئے عمل میں لائی گئی ہیں۔ڈاکٹرعمیرمحمود صدیقی، پیرابوالحسن محمد شاہ، محمد حسن حسیب الرحمن، مولانا حامد الحق حقانی، علامہ محمد حسین اکبر، سید ضیا اللہ شاہ بخاری، پیرزادہ جنید امین، حافظ محمد طاہرمحموداشرفی، مفتی محمد زبیر، سید محمد حبیب عرفانی اور مولانا نسیم علی شاہ ان 12 ممبران میں شامل ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین اور ارکان کی تقرری تین سال کیلئے کی گئی۔خیال رہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کا ایک آئینی ادارہ ہے جو پارلیمنٹ کو ایسے قوانین میں تبدیلی کا مشورہ دینے کا مجاز ہے جو ان کی نظر میں اسلامی تعلیمات سے ہم آہنگ نہ ہوں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔