برامپٹن، اونٹاریو
ٹی 20 کے شائقین کے لئے اچھی خبر ہے کہ گلوبل ٹی 20 کینیڈا تین برس واپس آرہا ہے جس میں کئی نامورے ستارے نظر آئیں گے ۔ گزشتہ ایڈیشن میں پاکستان کے شاہد آفریدی اور شعیب ملک کے علاوہ کرس گیل، یووراج سنگھ، لاستھ ملنگا، کیرون پولارڈ، آندرے رسلور برینڈن میک کولم جیسے کھلاڑی شامل تھے ۔ رواں سال ٹورنامنٹ میں 6 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جس میں سرے جیگوارز اور مسیسوگا پینتھرز نیا اضافہ ہے۔ ٹورنامنٹ 20 جولائی سے 6 اگست کے درمیان کھیلا جائے گا جس کے دوران 25 میچز ہوں گے۔ ٹورنامنٹ کے لئے ڈرافٹ آج ہورہا ہے جس میں دنیا کے نامور ستارے شریک ہوں گے ۔ ہر اسکواڈ میں فل اور آئی سی سی ایسوسی ایٹ ممبر ممالک کے 16 کھلاڑی شامل ہوں گے۔ ان اسکواڈز میں چھ بین الاقوامی کھلاڑی شامل ہوں گے جن میں دو مارکی اسٹارز، چار کھلاڑی ایسوسی ایٹ نیشنز اور چھ کینیڈین شامل ہوں گے۔
گلوبل ٹی 20 کینیڈا میں 2 نئی ٹیمیں سرے جیگوارز اور مسی ساگا پینتھرز شامل
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
