ہومتازہ تریننیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا کی تعیناتی سے متعلق متنازع مواد نشر کرنے پر صحافی بلال غوری گرفتار،پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا کی تعیناتی سے متعلق متنازع مواد نشر کرنے پر صحافی بلال غوری گرفتار،پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

اسلام آباد (آئی پی ایس )این سی سی آئی اے نے معروف صحافی اور ولاگر بلال غوری کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا۔بلال غوری کے خلاف مقدمہ پیکا ایکٹ کی دفعات 20، 26 اے کے تحت درج کیا گیا، ان کی گرفتاری نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا کی تعیناتی سے متعلق سوشل میڈیا متنازع مواد پر کارروائی عمل میں لائی گی۔ایف آئی آر نمبر 143/2026 کے مطابق مقدمہ پیکا ایکٹ 2016 کی دفعات 20 اور 26اے کے تحت درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق محمد بلال غوری نے 5 ستمبر 2026 کو اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس کے ذریعے نیشنل کاونٹر ٹیررازم اتھارٹی کے نیشنل کوآرڈی نیٹر کی تقرری سے متعلق مواد اپ لوڈ اور نشر کیا۔ایف آئی آر کے مطابق ایکس پر رات 1 بج کر 22 منٹ پر ایک پوسٹ جبکہ یوٹیوب پر 16 منٹ 6 سیکنڈ دورانیے کی ویڈیو بھی اپ لوڈ کی گئی۔ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مذکورہ مواد میں نیکٹا کے نیشنل کوآرڈی نیٹر کی تقرری کے عمل اور اس سے متعلق حالات کے بارے میں الزامات شامل تھے، جنہیں مبینہ طور پر غلط اور گمراہ کن قرار دیا گیا۔این سی سی آئی اے کے مطابق دستیاب مواد میں پیکا ایکٹ کی دفعات 20 اور 26 اے کے تحت قابلِ تعزیر جرم کے شواہد موجود ہیں، جس کے بعد مجاز اتھارٹی کی اجازت سے مقدمہ درج کیا گیااین سی سی آئی اے کی انکوائری میں سوشل میڈیا مواد مبینہ طور پر گمراہ کن قرار دیا گیا جب کہ سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں سے متعلق مبینہ گمراہ کن معلومات پھیلانے کا بھی الزام ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔