ہومپاکستانپاکستانی سفارتخانہ کابل میں یوم دفاع و شہدا انتہائی عقیدت کے ساتھ منایا گیا

پاکستانی سفارتخانہ کابل میں یوم دفاع و شہدا انتہائی عقیدت کے ساتھ منایا گیا

کابل(سب نیوز) پاکستان کا یوم دفاع و شہدا آج کابل میں پاکستانی سفارتخانے میں انتہائی وقار اور قومی فخر کے ساتھ منایا گیا۔ تقریب کی صدارت، افغانستان میں پاکستان کے سفیر عبید الرحمان نظامانی نے کی، تقریب میں سفارت خانے کے افسران، عملے اور افغانستان میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

سفیر نظامانی نے پاکستان کی مسلح افواج کے شہدا اورغازیوں کی بے مثال قربانیوں کو دلی خراج تحسین پیش کیا جن کی جرات، غیرت اور حب الوطنی قومی شعور میں رچی بسی ہے۔ 6 ستمبر 1965 کو مسلح افواج اور پاکستان کے عوام نے جس اتحاد، ایمان اور عزم کا مظاہرہ کیا وہ بنیان المرسوس اور معرکہ حق کی کامیابی کے دوران دوبارہ ظہورپزیر ہوا،پاکستان کی مسلح افواج اور اس کے عوام نے لامتزلزل اتحاد اور یکجہتی کی سنہری مثال قا یمء کی۔

WhatsApp Image 2026 09 06 at 9.02.15 PM

سفیر نظامانی نے خطے کے نیٹ سیکیورٹی فراہم کنندہ کے طور پر پاکستان کے بڑھتی ہوئی ا ہمیت کو اجاگر کیا اور اسے روایتی اور غیر روایتی خطرات کے خلاف ہمہ جہت پیش بندی اور مثبت سفارت کاری کے لیے ہماری انتھک کاوشوں کا ثبوت قرار دیا۔اس موقع پر صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈارکے پیغامات کو بھی پڑھ کر سنایا گیا اور خصوصی دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔