ہومتازہ ترینگیارہ مہینوں میں ترسیلات زر 12 اعشاریہ8فیصد کم

گیارہ مہینوں میں ترسیلات زر 12 اعشاریہ8فیصد کم

کراچی(سب نیوز) مالی سال 23 کے ابتدائی گیارہ مہینوں میں ترسیلاتِ زر کی مد میں موصول ہونیوالی رقوم کا حجم 24 ارب 80 کروڑ ڈالر رہا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 11مہینوں کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے وطن بھیجی گئی رقوم کا مجموعی حجم 24 ارب 80 کروڑ ڈالر رہا، جو گذشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں 12 اعشاریہ8 فیصد کم ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق مئی کے مہینے میں کارکنوں کی ترسیلاتِ زر کی مد میں 2 ارب 10کروڑ ڈالر موصول ہوئے ۔ نمو کے لحاظ سے مئی میں ترسیلاتِ زر میں 4.4فیصد ماہ بہ ماہ اور 10 اعشاریہ4 فیصد سال بسال کمی آئی۔مئی میں ترسیلات زر کی آمد کے اہم ممالک میں سعودی عرب (524ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات(335 اعشاریہ8ملین ڈالر)، برطانیہ (306 اعشاریہ5 ملین ڈالر(اور امریکہ (257 اعشاریہ2ملین ڈالر)شامل ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔