ہومUncategorized،پی ٹی آئی ممبران کے استعفے ،انٹراکورٹ اپیل دائر،پہلے خبر دینے کا سب نیوز کا اعزاز برقرار

،پی ٹی آئی ممبران کے استعفے ،انٹراکورٹ اپیل دائر،پہلے خبر دینے کا سب نیوز کا اعزاز برقرار

اسلام آباد:قومی اسمبلی کے سیکرٹری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 61 ارکان اسمبلی کے استعفوں پر نظرثانی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی۔سب نیوز نے کل ہی انٹرا کورٹ اپیل دائر کیے جانے کے حوالے سے خبر فائل کی تھی۔سیکرٹری قومی اسمبلی نے 3 آئینی درخواستیں دائر کی ہیں جن میں ریاض فتیانہ، کرامت کھوکھر، شفقت محمود سمیت 61 سابق ارکان کو فریق بنایا گیا ہے۔

WhatsApp Image 2023 06 10 at 8.15.30 PM

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد تمام پی ٹی آئی اراکین اسمبلی نے استعفے دیے، پی ٹی آئی کے مسلسل مطالبات کے بعد اراکین اسمبلی کے استعفے تصدیق کے بعد منظور ہوئے۔درخواست کے متن کے مطابق ہائیکورٹ نے 19 مئی کو پی ٹی آئی اراکین کو دوبارہ استعفوں کی تصدیق کیلئے طلب کیا، آئین کے تحت اسپیکر قومی اسمبلی اپنے فیصلوں سے متعلق عدالت کو جوابدہ نہیں، عدالت صرف اسپیکر کو متعلقہ معاملے میں عمل کرنے کی استدعا کر سکتی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سنگل بینچ کا پی ٹی آئی کے اراکین کی درخواستیں منظور کرنا قانونی طور پر غلط ہے، لاہور ہائیکورٹ کو ایم این ایز کیاستعفوں کی منظوری کیخلاف اپیل کی سماعت کا اختیار نہیں، سنگل بینچ کا فیصلہ آئین کے آرٹیکل 2 اے، 4، 10 اے اور 25 کیخلاف ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پی ٹی آئی ایم این ایز کے استعفوں کی منظوری پر نظر ثانی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور انٹرا کورٹ اپیل کے حتمی فیصلے تک سنگل بینچ کے فیصلے کو معطل بھی کیا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔