ہومبریکنگ نیوزوزیراعلی سندھ مراد علی شاہ آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کر رہے ہیں

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کر رہے ہیں

کراچی: وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ آئندہ مالی سال 24-2023 کا بجٹ پیش کر رہے ہیں اس سے قبل سندھ کابینہ نے آئندہ مالی سال کے لیے 2244 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دی۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت کابینہ کا پری بجٹ اجلاس ہوا جس میں آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ کی منظوری دی گئی۔اجلاس سے خطاب میں مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت کے 5 سالہ عرصے کا یہ آخری پری بجٹ کابینہ اجلاس ہے، کابینہ کے باقی اجلاس معمول کے مطابق ہوتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کابینہ نے بلاول بھٹو زرداری کی رہنمائی میں عوام کی بہتر خدمت کی، ہماری حکومت کی کامیابی کا مظہر بلدیاتی انتخابات ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔