ہومشوبزعمران عباس کی ترکی میں قصیدہ بردہ شریف پڑھتے ہوئے ویڈیو مقبول

عمران عباس کی ترکی میں قصیدہ بردہ شریف پڑھتے ہوئے ویڈیو مقبول

استنبول، اداکار عمران عباس نے رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں قصیدہ بردہ شریف پڑھتے ہوئے ویڈیو یوٹیوب پر شیئر کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

عمران عباس نے انسٹاگرام پر بتایا کہ اس ویڈیو کی ہدایات انہوں نے خود دی ہیں اور یہ ان کے یوٹیوب چینل کی پہلی ویڈیو ہے۔ اس ویڈیو کی عکاسی ترکی میں کی گئی ہے۔ جب کہ قصیدہ بردہ شریف بھی انہوں نے اپنی آواز میں ریکارڈ کیا ہے۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ اب وہ اپنے مداحوں کی حمایت اور سپورٹ کے منتظر ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔