ہومشوبزندا یاسر کی تصویر پر سوشل میڈیا صارفین کے تنقیدی تبصرے

ندا یاسر کی تصویر پر سوشل میڈیا صارفین کے تنقیدی تبصرے

کراچی، مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور تصویر پر صارفین کے تنقیدی تبصرے جاری ہیں۔

گڈمارننگ پاکستان کی میزبان ندا یاسر رمضان المبارک میں نجی چینل سے شانِ سحور نامی پروگرام کی میزبانی کررہی ہیں۔ حال ہی میں ندا یاسر کی پروگرام کے سیٹ سے تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔ جن میں ندا سندھی اور بلوچی پرنٹ والا نہایت خوبصورت لباس پہنے ہوئی ہیں۔ لیکن سب سے دلچسپ چیز ان کے ماتھے پر موجود جیولری ہے۔یہ ماتھا پٹی بالکل اس طرح لگ رہی ہے جیسی ترک ڈرامے میں حلیمہ سلطان پہنتی ہے۔ تاہم سوشل میڈیا میڈیا صارفین کو ندا یاسر اس حلیے میں کچھ زیادہ پسند نہیں آئیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔