ہوماسلام آبادشہید مقدس اوراق کی تدفین کے لئے ٹرک روانگی پر سجاد خان کی دعامیںشرکت

شہید مقدس اوراق کی تدفین کے لئے ٹرک روانگی پر سجاد خان کی دعامیںشرکت


راولپنڈی (آفتاب بھٹی سے) تحریک ادب القرآن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام قرآن اور احادیث کے شہید اوراق اکٹھے کرکے دریابرد کیے جاتے ہیں۔ تاکہ ان کی بے حرمتی نہ ہو۔


تفصیلات کے مطابق تحریک ادب القرآن راولپنڈی اور مرکزی انجمن تاجران کی زیر نگرانی قرآن اور احادیث کے شہید اوراق کو جمع کرکے ان میں سے صحیح اوراق کو دوبارہ جلد کروا کر پڑھنے کے قابل بنا دیا جاتا ہے۔ اور مسخ شدہ اوراق کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے بنا کر دریا اٹک میں بہا دیا جاتا ہے۔

شہید اوراق اور مسخ شدہ احادیث کے نسخے ٹرک میں روانہ کیے گئے۔ اس موقع پر مسلم لیگی رہنما سجاد خان،منصور بیگ عبداللہ گل، صرافہ بازار کے صدر شیخ آصف، شیخ عمران، شیخ عرفان، راجہ فرزند اور دیگر لوگ دعا میں شریک ہوئے اور ٹرک روانہ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔