راولپنڈی (آئی پی ایس )غوث اعظم چکری روڈ بوگس نمبر پلیٹس والی گاڑیوں اور غیر قانونی طور پر کھلا ڈیزل پٹرول فروخت کرنے والوں کے خلاف پی ایچ پی کی کارروائی جاری۔ایس ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول راولپنڈی ریجن گلفام ناصر وڑایچ اور ڈی ایس پی پٹرولنگ ڈسٹرکٹ راولپنڈی سردار بابر ممتاز کی خصوصی ہدایت پر گزشتہ روز دوران ناکہ بندی سب انسپکٹر شعبان پوسٹ انچارج, اسسٹنٹ سب انسپکٹر بابر علی اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر بلال احمد نے لال بیگ سکنہ باغ آزاد کشمیراور غضنفر علی سکنہ سنگرال جنہوں نے موٹر سائیکلزپر بوگس نمبر پلیٹس لگای ہوی تھیں اس کے علاوہ شہزاد اختر بھٹی جو کہ میرا کلاں سٹاپ پر غیر قانونی طور پر کھلا ڈیزل اور پٹرول فروخت کر رہا تھا،جن کے خلاف تھانہ صدر بیرونی میں زیر دفعہ 279 ض ف, 286/286 اور 97-A کے مقدمات درج رجسٹرڈ کرواے گے تھے.اس کے علاوہ پوسٹ انچارج محمد شعبان نے رمضان المبارک کی آمد کے حوالے سے بتایا کہ سحر اور افطار کے اوقات میں عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لیے الرٹ ہو کر پٹرولنگ کی جاتی ہے تا کہ رمضان المبارک میں لوگوں کو کسی قسم کی مشکلات نہ ہوں۔
ہوماسلام آبادبوگس نمبر پلیٹس گاڑیوں اور غیر قانونی ڈیزل ،پٹرول فروخت کرنیوالوں کیخلافپی ایچ پی کی کارروائی
بوگس نمبر پلیٹس گاڑیوں اور غیر قانونی ڈیزل ،پٹرول فروخت کرنیوالوں کیخلافپی ایچ پی کی کارروائی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
