ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی سے پہلے مذاکرات کیے نہ اب کریں گے ، مولانا فضل الرحمان

پی ٹی آئی سے پہلے مذاکرات کیے نہ اب کریں گے ، مولانا فضل الرحمان

لاہور:پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ اورامیرجمعیت علمااسلام مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے پہلے مذاکرات کیے نہ اب کریں گے، چیئرمین پی ٹی آئی نے ملک کو وہاں پہنچا دیا ہے جہاں کوئی اسے اٹھا نہیں سکتا ۔پہلے امریکا کے خلاف چورن بیچا اب اسی کی منت سماجت کر رہا ہے ۔ گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کاایجنڈاپاکستان کوکمزورکرنا ہے،قوم کواس کی سزامل رہی ہے،2018میں دھاندلی ہوئی توہم نے جس کوذمہ دارسمجھااس پربات کی۔

سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم عدلیہ کے ادارے کیخلاف نہیں ہیں،عدلیہ جانبداری کامظاہرہ کررہی اس لیے عوامی عدالت میں گئے۔ انہوں نے کہا کہ دوست ممالک چیئرمین پی ٹی آئی کے وزیراعظم بننے کی صورت میں پاکستان کو پیسے دینے کو تیار نہیں ، آئی ایم ایف پاکستان مخالف قوتوں کا فرنٹ مین اور سیاسی ادارہ بن چکا ہے ۔

امیر جمعیت علما اسلام نے کہا کہ سب کچھ قانون کے مطابق ہوتار ہے گا، نومئی کی اصل مدعی ریاست ہے،ریاست کے حوالے سے ہماراآرمی ایکٹ حرکت میں آچکاہے،آرمی ایکٹ آئین اورقانون کاحصہ ہے،عدالتی سلسلہ چل رہا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم انتخابی اتحاد نہیں ہے،توقع کی جاسکتی ہے کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پرالیکشن لڑیں، الیکشن کے حوالے سے متفقہ فیصلہ کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔