Saturday, May 30, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزچیف جسٹس کی تقریب میں شرکت،برادرججز اور عوام میں گھل مل گئے

چیف جسٹس کی تقریب میں شرکت،برادرججز اور عوام میں گھل مل گئے

اسلام آباد:چیف جسٹس عمر عطاءبندیال نے وفاقی شرعی کورٹ کے چیف جسٹس کی تقریب حلف برداری تقریب میں شرکت کی اور نومنتخب چیف جسٹس شرعی کورٹ سے حلف لیا۔
تقریب میں سپریم کورٹ کے دیگر ججز، اٹارنی جنرل اور وکلاء نے بھی شرکت کی۔ اس تقریب کے حوالے سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ جس میں چیف جسٹس کو انتہائی خوشگوار موڈ میں برادر ججز سے مصافحہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ چیف جسٹس ججز اور دیگر عوام میں گھل مل گئے۔
واضح رہے کہ صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس اقبال حمید الرحمٰن کو وفاقی شرعی عدالت کا چیف جسٹس مقرر کرنے کی منظوری دی تھی جس کے بعد وزارتِ قانون و انصاف نے ان کی تقررری کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا تھا۔
جسٹس اقبال حمید الرحمٰن کو 3 سال کے لیے وفاقی شرعی عدالت کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا ہے، ان کی مدت حلف لینے کے دن یعنی آج سے شروع ہو گی۔جسٹس اقبال حمید الرحمٰن اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اور بعد ازاں سپریم کورٹ کے جج بھی رہ چکے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔